Joint military excercise

شو آف پاور، روس میں کثیر ملکی فوجی مشقیں، پاکستان، چین کی طاقت دیکھ کر بھارت بھاگ گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ماسکو،نئی دہلی،اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی فوج بھگوڑی ثابت

بھارت روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں میں شرکت سے آخری وقت میں

بھاگ گیا، بالی ووڈ کے سورما فوجی صلاحیتوں کے عملی مظاہرے سے گریزاں

ہیں، دفاعی ماہرین نے بھارتی فیصلہ بچکانہ اور تنگ نظری قرار دیدیا، بھارت

مشقوں میں پاکستان اور چین کی موجودگی سے بھاگا. بھارت لداخ میں چینی فوج

کے ہاتھوں بننے والی درگت سے ڈر کر بھاگا، بھارت کی طرف سے اگست تک

ان مشقوں میں شرکت کی مکمل تیاری تھی، بھارت چین سرحدوں پر تنازعہ

بھارت کے پیچھے ہٹنے کی وجہ قرار دیا گیا۔

پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے کی روسی ” کیوکاز” فوجی مشقوں میں شرکت

پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے نے روس میں ہونیوالی فوجی مشقوں ’ کیوکاز ‘

کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل

بابر افتخارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس

میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان آرمڈ فورسز کا دستہ روس میں ہونیوالی

فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شریک ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار

نے لکھا روس میں ہونیوالی مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے

استفادہ کرنا ہے۔ فوجی مشقیں 21 سے 26 ستمبرتک جاری رہیں گی۔ مشقیں

روس کے علاقے استرکھان میں منعقد ہورہی ہیں۔ تربیتی مشقوں میں حربی اور

تربیتی مظاہرے شامل ہیں، شرکاء کو اپنے جدید ملٹری ہارڈ وئیر اور ٹیکنالوجی

کے مظاہرے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مشترکہ جنگی مشقوں میں چین کا فوجی دستہ پہنچا پاکستان

پاکستان نے گزشتہ سال اسی سلسلے کی ٹی سنٹر 2019ء میں بھرپور شرکت

کی تھی۔ پاکستان سمیت قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شریک

ہوئے تھے۔ کیوکاز مشقوں میں خطے کے دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت

دی گئی۔ کیوکاز سٹریٹجک کمانڈ مشقوں میں 80 ہزار سے زائد اہلکاروں کی

شرکت متوقع ہے۔ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ بھی ہر سال منعقد

ہوتی ہیں۔ دروزبہ دوستی کے ٹائٹل سے مشقیں 2016ء سے شروع ہوئیں، اب

تک دروزبہ کے سلسلے کی چار فوجی مشقیں ہوچکی ہیں، ان مشقوں میں انسداد

دہشت گردی اور سپیشل آپریشنز کے پہلو شامل ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بھارتی فوج بھگوڑی ثابت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply