کنٹرول لائن پررواں سال 60 سے زائد بھارتی فوجی مارچکے، ترجمان پاک فوج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) بھارتی فوجی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 سے اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 60 سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے،ترجمان پاک فوج

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ اسی عرصے میں پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو زخمی اور ان کے بنکرز کو بھی تباہ کیا-

پاک فوج کا خوف، بھارت اپنے ہی دو ہیلی کاپٹر خود تباہ کر چکا

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا بھارت فوج کی آرٹلری گن (توپ خانوں) کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچایا اور جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کو مار گرایا جبکہ بھارتی فورسز نے خوف کے مارے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا۔

پلوامہ واقعہ کے بعد سے پاک بھارت کشیدگی جاری

یاد رہے پلوامہ واقعہ کے بعد سے اب تک پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو مودی سرکار نے اس وقت مزید ہوا دی جب 5 اگست 2019 کو اس نے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی اپنے آئین میں حاصل خصوصی حیثیت ختم کر دی- مقبوضہ وادی کو بھارت کی اکائی قراردے کر وہاں کرفیو اور پابندیاں عائد کر دیں جو اس وقت سے تادم تحریر جاری ہیں-

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیاں

بھارتی فوج کی جانب سے آئے روز ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی بھی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے- پاک فوج اس کا انتہائی محتاط انداز میں جواب اس لیے دیتے ہیں تاکہ سرحد پر شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے- گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے ایک ایسی ہی کارروائی کو ایل او سی پر مبینہ دہشت گرد کیمپوں کیخلاف حملہ قرار دے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی- پاک فوج نے جہاں اس کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 9 سورمائوں کو ہلاک ،متعدد کو زخمی کیا اور کئی بنکرز کو تباہ کردیا-

بھارت کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ، دنیا میں رسوائی کا سامنا

بھارتی آرمی چیف نے جب بے پر کی اُڑائی کہ بھارتی فوج سےمبینہ دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کیا تو پاک فوج سے مذکورہ علاقے کا عالمی برادری کو دورہ کرا کے جھوٹا بھارتی دعویٰ بے نقاب کر دیا-

بھارتی فوجی

Leave a Reply