144

بھارتی فوجی گاڑی اپنی ہی باردوی سرنگ سے ٹکرا گئی،لیفٹیننٹ سمیت 4 زخمی

Spread the love

جموں(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوجی گاڑی دھماکہ

مقبوضہ کشمیر کے علاقہ راجوری میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ سمیت چارفوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں

بارودی سرنگ کا دھماکہ ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ہوا ۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک لیفٹیننٹ شدید زخمی ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر کے علاقے کلال میں بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا۔ جس میں گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 154 ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیا ں بر قرار ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول بدستور قائم اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں، چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں جس کے سبب معمولات زندگی بری طرح سے مفلوج ہیں- مقبوضہ وادی میں زندگی قید ہے- ہر طرح کی پابندیاں نافذ ہیں- مودی سرکار کو جنت نظیر وادی کی بھارتی آئین میں حاصل خصوصی حیثیت ختم کرنا انتہائی مہنگی پڑ چکی ہے اور اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی وہ کرے تو کیا- کیونکہ حریت پسند کشمیری عوام نے وادی میں بھارتی کرفیو اور پابندیوں کا توڑ نکال لیا ہے- بھارت کی نریندر مودی سرکار غیور کشمیری عوام کے اس اقدام سے سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے-

Leave a Reply