بھارتی فضائیہ نے بھی مودی سرکارکے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیئے

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو ان کی اپنی فضائی نے پاکستان کیخلاف

کسی بھی مہم جوئی کیخلاف خبردار کیا ہے۔ بھارتی جریدے کی ایک رپورٹ کے

مطابق بھارتی فضائی نے حکومت کو جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے

بھارتی فضائیہ کے پاس ناقص طیا رے ہیں اور عملے میں بھی تربیت کی کمی

ہے۔ تین ہفتوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثات کا شکار ہو کر تباہ جبکہ

تین بھارتی پائلٹ ہلاک اور کئی افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ ان حالات میں

27 فروری کے واقعہ کے بعد سے بھارت کی نیندیں حرام

پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا ہی بہتر ہے۔ اس وقت پاکستان

کیخلاف کسی بھی کاروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ دریں اثناء

پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اپنی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک

فضائی سفر کی اجازت بھی دیدی ہے۔ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی فوج میں خوف

و ہراس پھیل گیا ہے۔ بھارتی فوج پر کشمیری مجاہدین کا رعب و دبدبہ اتنا بڑھ چکا

ہے کہ بھارت فوج نے سرینگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کیلئے

زمینی راستے کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی

حکومت نے سرینگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کیلئے فوج کو

فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

Leave a Reply