بھارتی شرپسندی سے بچنے کیلئے ایل او سی مقامی لوگوں کوحفاظتی تدابیر کی ہدایت

Spread the love

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ،لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ میں ممکنہ انڈین آرمی کی شر پسندی سے بچنے کے لیے تحصیل ا نتظامیہ نے کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوںکو احتیاتی اور حفاظتی تدابیر کی ہدایات جاری کر دیں ، تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد انڈین آرمی کے جنگی جنون میں اضافہ ہو چکا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ نے لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ اور تحصیل کی حدود میں ایل او سی پر بسنے والے لوگوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر انڈین آرمی جنگی جنون اور شر پسندی کر سکتی اور ایل او سی کے دیہات ٹائیں،درکوٹ،تھلہ، کینٹھی،سیری،چتر،جوگالپال،ججوٹ بہادر،خانپور،چوکی کہوٹہ،اندرلہ کوٹیڑہ،کھڈ براہمناں،پٹھہ ناڑ،ٹھنڈی کسی،راجدہانی،ندی سوہانہ، مٹھی دھڑہ میں رہائش پذیر افراد کسی بھی شر پسندی کے لیے تیار رہیں اور مکمل حفاظتی تدابیر اختیار کریں ۔محفوظ گذر گاہیں استعمال کریں بزدل دشمن بوکھلاہٹ میں اوچھی کاروائی کر سکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس کو آگاہ کیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور اپنے ارد گرد نامعلوم اشخاص کی رپورٹ متعلقہ حکام کو فوری دیں۔ادھر ایل او سی پر بسنے والے لوگوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور دشمن کی کسی بھی ناپاک کوشش کو مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ناکام بنائیں گے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

Leave a Reply