بھارتی شائقین افغانستان فتح 0

بھارتی شائقین افغانستان کی فتح کی دعائیں کرنے لگے، دلچسپ میمز وائرل

Spread the love

بھارتی شائقین افغانستان فتح

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی شائقین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کل کے میچ میں

نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی فتح کی دعا کرنے لگے، دلچسپ میمز وائرل ہوگئیں ۔تفصیلات

کے مطابق افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابو ظبی میں اہم میچ (آج) اتوار کو کھیلا

جائے گا۔ بھارت ٹیم کی سیمی فائنل کی دوڑ کیلئے اس میچ کا نتیجہ اہم ہوگا۔بھارتی ٹیم کی اگلے

مرحلے میں رسائی کیلئے افغانستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست لازمی ہے۔نیوزی لینڈ کی

شکست کی صورت میں بھارت نمیبیا کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان اور نیوزی لینڈ کے برابر

آجائے گا اور یوں رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گا۔اس صورتحال میں

بھارتی شائقین نے افغانستان کی جیت کیلئے دعائیں شروع کردی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میمز

کا طوفان آگیا۔بھارتی شائقین کی جانب سے دلچسپ میمز کا سلسلہ دن بھر جاری رہا اور ساتھ ہی طرح

طرح کے تبصرے کیے گئے ۔۔بھارتی شائقین کی جانب سے دلچسپ میمز کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

اور ساتھ ہی طرح طرح کے تبصرے کیے گئے ۔

بھارتی شائقین افغانستان فتح

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply