modi indian prime minister 86

بھارتی سورما 7سے 10دن میں پاکستانی فوج کوشکست دے سکتے ہیں، مودی

Spread the love

بھارتی سورما 7سے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر

پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج 7سے10دن میں پاک فوج

کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیکس

کی بدولت جموں کشمیر اور دیگر علاقوں میں امن قائم ہوا،پاکستان جموں کشمیر

میں بھارت کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں

ادارے کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان

کی فوج سات سے 10دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی

ہے۔ بھارتی کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت

نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہم نے سرجیکل اسٹرائیکس سے

دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ایئر سٹرائیکس

سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی امن قائم ہوا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دہائیوں سے(مقبوضہ)جموں و کشمیر میں

بھارت کیخلاف سازشی جنگ چھیڑ رکھی ہے جس سے ہمارے سینکڑوں لوگ اور

سیکیورٹی اہلکار ہوئے۔مودی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی فوج نے متعدد بار

اپنی حکومت سے بارڈر پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی اجازت

مانگی، لیکن نہیں دی گئی۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نوجوان

سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں

آزادی کے بعد سے ہی مسئلہ برقرار ہے، کچھ خاندانوں اور سیاسی جماعتوں نے

خطے میں اس مسئلے کو زندہ رکھا، جس کے نتیجے میں وہاں دہشت گردی پروان

چڑھ رہی ہے۔پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے غیرذمہ دارانہ اور جنگ

بھڑکانے سے متعلق روایتی ہرزہ سرائی کومکمل طورپر مسترد کردیا ہے۔ یہ بیان

ایک طرف پاکستان کے بارے میںناقابل علاج جنون کی عکاسی ہے تودوسری

جانب بی جے پی حکومت اور قیادت کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جس کا

مقصد کشمیر مخالف، اقلیت مخالف امتیازی ومتعصبانہ پالیسیوں پربھارت پر ہونے

والی تنقید سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی

وزیراعظم کی دھمکیاں اور اشتعال انگیز بیانات اس امر کو مزید واضح کرتے ہیں

کہ بی جے پی کی قیادت پر انتہاپسندانہ سوچ کا غلبہ ہے جو ریاستی اداروں میں

بھی گھس چکی ہے۔ گزشتہ برس بالاکوٹ میں بھارتی مس ایڈونچر، بھارتی طیارے

مارگرانے اور بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پاکستان کی مسلح افواج کی ہمہ وقت

تیاری ،ہر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کی صلاحیت و

استعداد کے اظہار کے لئے کافی ہونے چاہئیں۔کسی بھی جارحیت کا دندان شکن

جواب دینے کیلئے ہماری مسلح افواج کی صلاحیت اور عزم کے بارے میں کسی

کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔ہم بین الاقوامی برادری پر زوردیتے ہیں کہ

بھارتی قیادت کے جنگی جنون اوراشتعال انگیز غیرذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے

جس کے جارحانہ اقدامات اور رویہ سے خطے کے امن وسلامتی کو شدید خطرات

لاحق ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے جموں

وکشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی راہ ہموار ہوگی تاکہ جنوبی ایشیامیں پائیدار

امن وسلامتی قائم ہوسکے۔

بھارتی سورما 7سے

Leave a Reply