بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقوں کے بہادر پاکستانی باسیوں کا محفوظ مقامات پر منتقلی سے انکار

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود لاہورکے سرحدی علاقے میں بسنے والے
بہادراورجفاکش پاکستانی اپنا گھربارچھوڑکربارڈر سے پیچھے محفوظ علاقوں میں آنے کوتیار نہیں ہیں
بلکہ یہاں بسنے والے لوگ فوج کے شانہ بشانہ بھارت سے جنگ لڑنے کوتیار بیٹھے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگی تناؤ اور کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے بھارت نے مشرقی پنجاب کے
سرحدی علاقے میں ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کیا اور مقامی لوگوں کو علاقے خالی کرنے
کا کہا جارہا ہے۔

لاہور، قصور اورسیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں لوگ بلاخوف و خطر زندگی گزاررہے ہیں۔ واہگہ سرحد سے
جڑے ٹھٹھہ گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے جب جنگ کا خطرہ بڑھتا تو سرحدی علاقے
کے دیہات خالی کروالیے جاتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہم کہیں نہیں جائیں گے،

ہمارے جوان اور بزرگ تیاربیٹھے ہیں، ہم فوج سے پہلے بھارت کا مقابلہ کرنے کوتیار ہیں۔ ہم تو منتظر ہیں،
بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہونے کی جرات توکرے اس کا وہ حال کریں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

واضع رہے پاک بھارت بارڈر کے قریب لاہور سیکٹر میں 84 سے زیادہ چھوٹے بڑے پاکستانی دیہات ہیں جہاں
لوگ معمول کے مطابق زندگی گزاررہے ہیں۔

Leave a Reply