بھارتی ریاست جھاڑکھنڈمیں گائے کا گوشت بیچنے کے شبہ میں ایک شہری قتل،2زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

رانچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت فروخت

کرنے کے شبہ میں ایک اور شخص کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست

جھاڑکھنڈ کے ایک گاؤں میں 34 سالہ شخص کو مشتعل ہجوم نے گائے کا گوشت

فروخت کرنے کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گیا جبکہ ہجوم

کی جانب سے دیگر دو افراد پر بھی تشدد کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس

کا کہناہے کہ گاؤں میں کچھ افراد کی جانب سے ممنوعہ گوشت فروخت کیے

جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر مقامی افراد نے انہیں پکڑ کر تشدد

کا نشانہ بنایا، واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply