Kashmir Curfio

بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ، شوپیاں میں 3 کشمیری نوجوان شہید

Spread the love

بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری

سرینگر (جے ٹی این آن لائن نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری

،غاصب فوج نے ضلع شوپیاں میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض

فوج نے ضلع شوپیاں کے ایک گاوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج، سی آر

پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ غاصب فوج نے گھر

گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدوکوب بھی کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی

گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔ فیری پورہ میں فوجیوں نے ایک

کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ شام کو ضلع میں تلاشی

اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی

جاری تھی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز(پیرکو) بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد اور بانڈی پورہ کے

اضلاع میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ پونچھ میں ایک حملے میں پانچ بھارتی

فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔

بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply