بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک اورکشمیری شہید

Spread the love

سرینگر،شوپیاں (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی

دہشت گردی کے دوران ایک اور کشمیری نو جو ا ن شہید کر دیا۔ضلع شوپیاں کے

علاقے نروانی میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران ظلم و بربریت کی

پھر انتہا کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کیا، کشمیریوں نے بھارتی مظالم کیخلاف

احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے علاقے میں غیراعلانیہ

کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی

ہے،بھارتی فوج ابھی بھی علاقے میں گشت کر رہی ہے۔ واضح رہے مقبوضہ

کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے

استعمال کررہی ہے ، اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply