Ashraf and Junaid Sehrai 66

بھارتی دہشتگردی، حریت رہنما اشرف صحرائی کا فرزند جنید ساتھی سمیت شہید

سرینگر(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دہشتگردی جنید صحرائی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی درندگی کا ایک او واقعہ سامنے آگیا، سری نگر

میں قابض فورسز نے ایک مرتبہ پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانوں

کو دھماکے سے اڑا دیا- جس کے نتیجے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر

رہنما اشرف صحرائی کے فرزند جنید صحرائی ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔

——————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کی جدوجہد دہشتگردی نہیں، اقوام متحدہ
——————————————————————————–

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کا ایک اور سپوت جنید صحرائی

آزادی کی راہ پر قربان ہوگیا۔ حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما اشرف صحرائی

کے صاحبزادے جنید صحرائی ساتھی سمیت سرینگر میں قابض فورسز کیساتھ

جھڑپ میں شہید ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانات

بھی دھماکہ سے اڑا دیے۔

2018ء میں ایم بی اے پاس کیا، بھارتی مظالم کیخلاف ہتھیار اٹھا لیا

2018ء میں یونیورسٹی آف کشمیر سے ایم بی اے کی ڈگری لینے کے بعد بھارتی

افواج کے ظلم وستم سے تنگ آکر جنید صحرائی نے ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا،

تو ان کے والد نے اس وقت ہی کہا تھا کہ ان کا بیٹا ظلم کو برداشت نہیں کر پایا،

اسلئے ہتھیار اٹھا لیا۔

شہادت پر سرینگر میں کرفیو، عوام ساری رکاوٹیں توڑ کر سڑکوں پر آگئے

جنید صحرائی کی شہادت پر حریت کانفرنس نے احتجاج کی کال دی تو سرینگر

میں کرفیو لگا دیا گیا۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں۔ جنید صحرائی

کی شہادت کی خبر سن کر سرینگر کے باسی تمام بندشیں توڑ کر سڑکوں پر نکل

آئے اور آزادی کے نعرے بلند کرتے رہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قابض افواج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا،

اور آنسو گیس کے شیلز کی برسات کر دی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

بھارتی دہشتگردی جنید صحرائی

Leave a Reply