indian women police station

شادی نہ ہونے پر بھارتی شہری فریاد لیکر خواتین پولیس سٹیشن پہنچ گیا

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) بھارتی خواتین پولیس سٹیشن

بھارت میں ایک پستہ قد شہری شادی کرانے کی فریاد لے کر خواتین پولیس سٹیشن

پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ’ شامل ‘

ضلع میں پیش آیا جہاں ایک پستہ قد شہری نے شادی کرانے کے لیے خواتین

پولیس سٹیشن کا رخ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کیرانا کے رہائشی محمد عظیم کا قد 2 فٹ

ہے جو کہ اس کی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے جبکہ اسی کے باعث

اس کے اہلخانہ کو بھی محمد عظیم کی شادی کی کوئی فکر نہیں، اس ساری

صورتحال میں شہری نے اس مشکل کا حل نکالنے کے لیے بھارتی شہری خواتین

پولیس سٹیشن پہنچ گیا تاہم وہاں بھی کئی چکر لگانے کے باوجود اسے کسی قسم

کی کامیابی حصل نہ ہوسکی۔ اس حوالے سے محمد عظیم نے بتایا کہ کئی مرتبہ

خواتین تھانے اور ایس ڈی ایم و تھانہ انچارج سے شادی کروانے کی درخواست کی

لیکن اب تک اس کی شنوائی نہیں ہوسکی۔

=-= یہ بھی پڑھیں : گرل فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے اونٹ کی چوری

خیال رہے شادی کے خواہشمند نوجوانوں کی طرف سے پہلے بھی اس طرح کے

دلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، حال ہی میں ایک شادی کا خواہشمند نوجوان

کھمبے پر چڑھ گیا تھا، یہ دلچسپ واقعہ صوبہ سندھ کے شہر بدین میں پیش آیا

جہاں شبیر نامی نوجوان یائی ٹینشن بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا، والد کے مطابق بیٹا

شادی نہ ہونے پر ناراض ہے۔ نوجوان کو ٹاور پر دیکھ کر پولیس، علاقہ مکینوں

کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، نوجوان صبح سویرے ہی گھر سے ناراض ہو کر نکلا،

شبیر کا کہنا ہے کہ میری شادی نہیں کروائی جا رہی اس لیے میں خودکشی کر لوں

گا، دو علاقہ مکینوں نے کھمبے پر چڑھ کر نوجوان سے مذاکرات کی کوشش کی

مگر نوجوان کسی صورت ماننے کو تیار نہیں، نوجوان نے کسی بھی صورت میں

کھمبے سے نیچے اترنے سے انکار کر دیا اور کہا جب تک میری شادی کے لیے

ہاں نہ کی گئی تب تک کھمبے نیچے نہیں اتروں گا۔

بھارتی خواتین پولیس سٹیشن

=قارئین=: کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply