بھارتی خلائی تحقیقی ادارے اسپرو کا ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دلی(جے ٹی این آن لائن) بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے اسپرو نے اپنے مضحکہ خیز دعویٰ
میں کہا ہے ہمارے سٹیلائٹ کی نظریں 87 فیصد پاکستان پرجمی ہیں اور ایک ایک چیز کو ایچ ڈی کوالٹی
میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (Isro) نے کہا ہے
ہمارا سٹیلائٹ 87 فیصد پاکستانی علاقے کی میپنگ کرسکتا ہے۔ جو خفیہ کارروائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے

شکست اور ہزیمت کی شکار مودی سرکار کے ماتحت ادارے نے عوامی دباو اور اپوزیشن کی تنقید کو کم کرنے
کے لیے ایک بار پھر بے پر کی اْڑاتے ہوئے کہا بھارتی سٹیلائٹ سیکیورٹی فورسز کو کامیاب سرجیکل اسٹرائیک
میں مدد فراہم کرتی ہیں.

پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک پائلٹ کی گرفتاری پر بوکھلائے
ہوئی مودی سرکار سیکیورٹی فورسز کے پست حوصلوں کو بلند کرنے اور عوامی دبائو کوبہلاوئوں سے کم کرنے
کی ناکام کوشش میں مضحکہ خیزدعوئوں پر اتر آئی ہے لیکن روشن شکست بھارت کے ہر تاریک جھوٹ کا پردہ فاش
کررہی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply