کرونا سے وفات پانیوالی بھارتی خاتون چِتا کو آگ لگاتے وقت زندہ ہو گئی

کرونا سے ہلاک بھارتی خاتون چِتا کو آگ لگاتے وقت زندہ ہو گئی

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) بھارتی خاتون چِتا آگ

بھارت میں کرونا وائرس کے باعث مردہ قرار دی جانیوالی خاتون آخری رسومات

کی ادائیگی سے چند لمحات قبل اٹھ بیٹھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاشٹرا

کے گاؤں برامتی میں 76 سالہ شکنتلہ گائیکواڈ کے اہلخانہ سمجھے ان کی رشتہ

دار کرونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں لیکن وہ چتا کو آگ لگانے کے عمل سے

چند سیکینڈ پہلے ہی جاگ گئیں، یہ منظر دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ شکنتلہ

کرونا کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث گھر میں انہیں قرنطینہ کر دیا گیا تھا

جہاں ان کی حالت دن بہ دن خراب ہی ہوتی چلی گئی، اہل خانہ نے طبیعت زیادہ

خراب ہونے پر انہیں برامتی کے ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا، اہل خانہ

کے لوگ انہیں گاڑی میں ہسپتال لے کر پہنچے لیکن وہاں بیڈ نہیں ملا، گاڑی میں

بیٹھے ہوئے بزر گ خاتون بیہو ش ہو گیں جس پر رشتہ داروں نے انہیں ہوش

دلانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ حواس میں نہ آئیں-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام رشتہ دار سمجھے شکنتلہ اب دنیا سے رخصت

ہو چکی ہیں، انہیں گھر لے جایا گیا اور آخری رسومات کی ادائیگی کی تیاریاں

شروع کر دی گئیں، تاہم خاتون کو آگ لگنے سے چند منٹ پہلے لوگ یہ منظر

دیکھ کر دنگ رہ گئے جب مردہ خاتون اٹھ کر بیٹھ گئیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بھارت میں گزشتہ کئی روز سے روازنہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کرونا وائرس کا

شکار ہو رہے ہیں، جبکہ وہاں یومیہ ہلاکتیں بھی ہزاروں میں دیکھی جا رہی ہے۔

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے کیسز میں 343,144 کا

اضافہ دیکھا گیا اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد چوبیس ملین سے تجاوز کر گئی

ہے۔ مسلسل تیسرے دن چار ہزار سے زائد اموات بھی ریکارڈ کی گئیں، جس کے

بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 262,317 ہو گئی ہے۔ بھارت میں پائی جانے والی

کووڈ کی قسم اب آٹھ ممالک تک پھیل چکی ہے۔ واضح رہے دنیا بھر میں کرونا کی

وجہ سے اب تک 3.34 ملین افراد ہلاک ہو چکے ہیں-

بھارتی خاتون چِتا آگ

Leave a Reply