بھارتی جیٹ ایئر ویزمالی مشکلات سے دوچار، پائلٹوں کو 4ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جیٹ ایئر ویز ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار

ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔

پہلے انجینیئرنگ یونین اورپھر پائلٹس یونین نے آواز بلند کرتے ہوئے حکومت

سے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔دن بہ دن حالات خراب ہونے پر پائلٹوں کا کہنا

ہے کہ انہیں اپنا گھر چلانے کیلئے ماں کے زیورات گروی رکھنے پڑرہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بعض کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی موخر کردی۔

جیٹ ایئر ویز پر مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر کا قرض ہے۔2عشروں سے بطور

پائلٹ 777بوئنگ کے کمانڈر اور پائلٹس یونین کے صدر کیپٹن چوپڑا نے کہا کہ

حالات انتہائی ابتر ہوتے جارہے ہیں تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی ہیں۔ان

مسائل کا فوری حل ضروری ہے۔وزیر شہری ہوابازی سریش پربھو کو خط ارسال

کیا جس پر انہوں نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ایک دیگر پائلٹ

عاصم والیانی نے بتایا کہ تمام 1100ارکان نے فیصلہ کیا کہ اگرتنخواہیں اور آئندہ

کے لائحہ عمل سے آگاہ نہ کیا تو پروازیں بندکردی جائیں گی۔ دوسری جانب

گروگرام میں واقع فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کے پاس اس وقت 12بوئنگ میکس

طیارے ہیں جنہیں ایتھوپین ایئر لائنزکے طیارہ حادثہ کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا۔

Leave a Reply