ہمارے پائلٹوں نے انڈیا کو دنیا میں رسوا کردیا،بھارتی جرنیل کا اقرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی جرنیل کا اقرار

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) 27فروری پاکستانی قوم کی فتح کا دن تھا جسے دشمن بھی ماننے پر

مجبور ہوگیا ہے۔ سابق بھارتی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطاءحسین نے پاکستان کی برتری تسلیم

کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری کے بھارتی بیانئے کو پاکستان نے جس خوبصورتی سے تباہ کیا

وہ قابل تعریف ہے۔ گزشتہ برس26فروری کی ص±بح 54:2منٹ پر بھارت نے اقوام متحدہ کے

آرٹیکل 2 (4)کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پرحملے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ پاکستانی

شاہینوں کے خوف سے ہندوستانی جنگی جہاز بوکھلاہٹ میں پے لوڈ گرا کر بھاگ گئے۔ پاکستان نے

ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر د±نیا کو حقائق سے آگاہ کیا۔4 بج کر 42منٹ پر پاکستان نے

ثبوتوں کے ساتھ تمام ماجرا د±نیا کے سامنے رکھ دیا۔ پاکستانی علاقے میں بھارتی ر±وٹ کی

نشاندہی کر دی اور کسی بھی قسم کا نقصان نہ ہونے کے واضح ثبوت دکھا دیے۔ بھارت نے پہلے

ایک مدرسے کو مکمل تباہ کرنے، پھر300 سے 350 پاکستانیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا جو

پاکستان نے چند روز بعد عالمی میڈیا کو پے لوڈ گرائے گئے علاقے کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ

کا پردہ چاک کر دیا۔اگلے دن 27 فروری کو پاکستانی شاہینوں نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور

ایک پائلٹ ابھی نندن کو ثبوت کے طور پر گرفتار کیا، اس طرح بھارتی فضائیہ پر پاکستانی شاہینوں

کی برتری ثابت ہو گئی۔ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر عالمی میڈیا کے سامنے ابھی نندن

کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ۔ بھارتی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطاءحسین نے

کہا کہ مودی کو رافیل طیاروں کی یاد ستاتی رہی، بھارتی وزیراعظم نے خود کہا رافیل طیارے

ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ یوں بھارتی جھوٹے پروپیگنڈا کا بھانڈہ خود اس کی فوج کے سابق جنرل

نے بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا۔

بھارتی جرنیل کا اقرار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply