modi indian prime minister

بھارتی ججوں نے گجرات کے قصاب کو بے گناہ قرار دیدیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی عدالتوں نے فاشسٹ مودی کے کالے کرتوت سفید کرنے کی ٹھان

لی ،قانون کی بجائے مودی سرکار کے ایجنڈا کے مطابق فیصلے دینا شروع کر دئے۔گجرات کا قصاب

انٹرنیشنل لقب پانے والے بھارتی وزیراعظم مودی کو 2002ء میں ہونیوالی قتل و غارت گری میں بے

قصور قرار دے دیا گیا۔ تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف یہ دنگا فساد طے شدہ

منصوبہ کے تحت نہیں ہوا۔17 سال پہلے جب ریاست گجرات کے وزیراعلی مودی تھے تو مسلمانوں

پر انسانیت کو شرما دینے والے ظلم و بربریت کی مثالیں قائم کی گئیں۔ ان کے خون سے ہولی کھیلی

گئی اور ان کی املاک کو جلا کر راکھ کردیا گیا ۔ دنیا جانتی ہے کہ اس مسلم کش فساد کے پیچھے

مودی چھپا تھا ۔ اس سفاکیت کی بنا پر امریکا میں ایک عرصے تک مودی کو داخلے کی اجازت نہیں

دی گئی تھی ۔ان فسادات کی تحقیقات کرنے والے نانواتی کمیشن کی یہ رپورٹ حیران کن ہے جس نے

مودی کو کلین چٹ دے دی ہے ۔ کمیشن کہتا ہے کہ 2002 کے فسادات طے شدہ منصوبے کا حصہ

نہیں تھے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply