سرحد عبور کرکے لاہور آنیوالا بھارتی جاسوس گرفتار، مزید تفتیش شروع

سرحد عبور کرکے لاہور آنیوالا بھارتی جاسوس گرفتار، مزید تفتیش شروع

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی جاسوس گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے بھارتی جاسوس کو گرفتار

کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ندیم جنمند کو گرفتار کیا تو اس

نے دوران تفتیش بھارتی رہائشی ہونے کا انکشاف کیا۔ مبینہ جاسوس بارڈر کراس

کر کے پہلے احمد پورشرقیہ پہنچا اور پھر گذشتہ شب لاہورپہنچا جس سے 3 انڈین

اخبارات، ماچس اور کپڑے برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے مبینہ جاسوس سے برآمد

ہونیوالی اشیاء قبضہ میں لے لیں-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پولیس کا کہنا ہے ملزم جاسوسی کرنے آیا یا کچھ اور؟ اس حوالے سے تحقیقات کی

جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ندیم جنمند زبان سے طوطلا اورمشکوک بھی ہے۔ پاکستان

سے مبینہ طور پر بھارتی جاسوس کی گرفتاری ایک سوالیہ نشان ہے۔ رواں برس

جنور ی میں بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس

ڈرون مار گرایا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس

آیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے بروقت کاروائی کر کے ڈرون مار گرایا تھا۔

بھارت کسی طور پاکستان کی جاسوسی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں

دیتا۔ یاد رہے قبل ازیں پاکستان نے ایک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھی

گرفتار کیا تھا۔ پاکستان نے مارچ 2016ء میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی خبر

کیساتھ ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں کلبھوشن یادیو نے بھارت کیلئے جاسوسی

کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر ہوں اور

بلوچستان میں میری آمد کا مقصد ان بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات تھی جنھیں

انڈیا امداد مہیا کرتا ہے۔ تاہم پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے جانباز سپوتوں نے

بھارت کے اس منصوبے کو خاک میں ملا کر دنیا کے سامنے عالمی قوانین کی

خلاف ورزی کرنے پر شرمسار کر دیا-

بھارتی جاسوس گرفتار

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply