داسو ڈیم بس حادثے

پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان مسترد کردیا

Spread the love

بھارتی بیان مسترد

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی وزارت

خارجہ کا بیان مسترد کردیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزات امور

خارجہ کے داسو دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے سے انکار کی ناقابل دفاع تردید کے بارے میں

اپنے بیان میں کہاکہ ہم دوٹوک طور پر بھارتی وزارت خارجہ کا داسو دہشت گرد

حملے میں ملوث نہ ہونے کا مضحکہ خیز بیان مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان متعدد

مرتبہ یہ ناقابل تردید شواہد سامنے لاچکا ہے کہ بھارت پاکستان میں نہ صرف دہشت گردی کرانے

بلکہ اس کی منصوبہ بندی،معاونت ومدد، سرپرستی اور سرمایہ کی فراہمی میں بھی ملوث ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم گزشتہ برس عالمی برادری کو اس ضمن میں ٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات

(ڈوزئیر) فراہم کرچکے ہیں، حال ہی میں لاہور حملے میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت

بھی ہم نے پیش کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید

اور معلوم چہرہ کمانڈر کلبھوشن یادیو ہے جو مارچ 2016 میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ انہوںنے

کہاکہ پوری طرح بے نقاب بھارت کا وطیرہ ہے کہ وہ ہمیشہ لفاظی، ابہام اور ایک نئے جھوٹ کے

پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق

تبدیل نہیں ہوں گے۔ ہم ایک بار پھر بھارت پر زور دیتے ہیں کہ ریاستی دہشت گردی کو

پالیسی ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا بند کرے۔ پاکستان خطے کے امن وسلامتی کو خطرے سے

دوچار کرنے والی بھارتی فتنہ انگیزیوں کو بے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔

بھارتی بیان مسترد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply