بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی،ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد ہونے پر نہ کھیلنے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2020کی پاکستان کو ملنے والی میزبانی پر اعتراض اٹھا تے ہوئے پاکستان میں نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوا بھارت شرکت نہیں کریگا، پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے کہیں اور کرے،اگر ہاکستان ایونٹ کی میزبانی پہلے کی طرح متحدہ عرب امارات میں کرے تو بھارت اپنی ٹیم بھیجے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرکٹ سے متعلق معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ 2020کا مقام بدلنے کا مطالبہ کر دیا۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوا بھارت شرکت نہیں کرے گا، پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے کہیں اور کرے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا کہ اگر ہاکستان ایونٹ کی میزبانی پہلے کی طرح متحدہ عرب امارات میں کرے تو بھارت اپنی ٹیم بھیجے گا۔دوسری جانب پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکورٹی معاملات میں کافی بہتری آچکی، 2020میں ایشیا کپ کے انعقاد تک حالات مزید بہتر ہونے کی امید ہے، اس لیے ایونٹ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply