بھارتیوں نے بندروں کو بنایا ڈاکو، ٹیسلا کے ایلن مسک نے کمپیوٹر گیم سیکھا دی

بھارتیوں نے بندروں کو بنایا ڈاکو، ٹیسلا کے ایلن مسک نے کمپیوٹر گیم سیکھا دی

Spread the love

نئی دہلی، کیلیفورنیا (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) بھارتی بندر ایلن مسک

بھارت میں بندروں کی مدد سے شہریوں کو لوٹنے والا دو رکنی گروہ گرفتار ہو

گیا، پولیس نے بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کردیا۔ تفصیلات کی رپورٹ

کے مطابق بندروں کی مدد سے شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں بھارتی

دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آرہی تھیں لیکن سکیورٹی اداروں کو اس کی خبر

نہیں تھی کیونکہ کسی بھی متاثرہ شخص نے پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی

تھی۔ واقعہ یوں رپورٹ ہوا کہ مذکورہ گروہ نے ایک وکیل کو رکشے میں سوار

ہوتے وقت لوٹا، جس پر وکیل نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرائی، جس میں کہا

گیا کہ میں رکشے میں سوار ہوا تو دو لوگ بندروں کے ہمراہ رکشے میں داخل ہو

گئے۔ ایک بندر کو آگے بٹھایا اور دو کو پیچھے بٹھا کر میرا بٹوا نکال کر فرار ہو

گئے۔ وکیل کی شکایت پر پولیس کو شک گزرا کہ بندروں کی مدد سے شہریوں کو

لوٹنے والا گروہ پہلے بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہو گا، جن کی گرفتاری کیلئے

پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے انہیں بس سٹاپ پر گرفتار کرکے بندروں

کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کردیا۔

=-.-= الیکٹرانک چپ کے ذریعے بندر بھی کمپیوٹر پر گیم کھیلنے لگے

امریکا کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے

سی ای او ایلن مسک کی نئی ایجاد نے دنیا بھر کو ایک بار پھر حیران کر دیا۔ ایلن

مسک کی کمپنی ( Neuralink ) نیور النک کی جانب سے متعارف کردہ نئی

ٹیکنالوجی دماغ کیلیے بلوٹوتھ سے آراستہ ایک چپ ہے جسے دماغ کے دونوں

جانب نصب کیا جاتا ہے۔ ایلن مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو

شیئر کی گئی ہے جس میں بندر کو دماغ کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر گیم پونگ

(pong) کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں 9 سالہ مکاک ( ایک قسم کا لنگور )

کو کمپیوٹر میں گیم کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، کمپنی کے مطابق بندر کے دماغ

کے دونوں اطراف ڈیوائسز لگائی گئیں۔ فی الحال نیور النک نے مختصر ریسیور

کے ذریعے کمپیوٹر سے ابلاغ کرنیوالی اور دماغ میں نصب کی جانیوالی چپ

متعارف کروائی ہے جو اس سے قبل بھی جانوروں میں متعارف کروائی جا چکی

ہے۔

=–= جدید ٹیکنالوجی سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جانور نے اسٹرو ( نلکی ) کے ذریعے بنانا اسموتھی کے

لیے کمپیوٹر چلانا سیکھ لیا، ویڈیو میں بندر کو جوائے اسٹک کے ذریعے آن

اسکرین کرسر چلاتے بھی دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیور النک ڈیوائسز

بندر کے برین موٹر کارٹیکس میں نصب کیے گئے 2000 الیکٹروڈ کے ذریعے

دماغ کی نقل وحرکت کا ریکارڈ رکھتے ہوئے بازو کو منظم کرتا ہے۔ دوسری

جانب ایلن مسک نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جلد انسانوں میں بھی تجربات

کا اعلان کیا جائے گا۔ ایلن مسک نےایک پیغام میں کہا کہ کامیاب تجربات کے بعد

ایسی پراڈکٹ جلد لائی جائیں گی جو فالج سے متاثر افراد کیلئے سمارٹ فون

استعمال کرنا ممکن بنا سکیں گی۔

بھارتی بندر ایلن مسک

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply