BSF at Bangla Desh

بھارتی بارڈر فورس کے ہاتھوں رواں برس 25 بنگلہ دیشی شہریوں کی ہلاکت، 17 زخمی، 3 اغواء

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈھاکہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی بارڈر فورس

بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم ‘اودیکار’ نے اپنی رپورٹ

میں کہا ہے کہ بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) رواں برس میں

اب تک 25 شہریوں کو ہلاک، 17 کو زخمی اور 3 افراد کو اغوا کر چکی ہے-

بی جی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز لیفٹننٹ کرنل فیض الرحمن کا کہنا ہے کہ سرحد

پر شہریوں کی شہادتیں انتہائی افسوسناک ہیں، کئی مرتبہ احتجاجی خطوط

بھیجے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی. بھارتی رویے کو دیکھتے ہوئے مستقبل

کے بارے میں بھی کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش بھارتی روش پر، ذات برادری کی آڑ میں تذلیلِ انسانیت
——————————————————————-

انسانی حقوق کی تنظیم ” اودیکار” نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوری

سے جون 2020 کے دوران پڑوسی ملک کی بارڈر فورس نے بنگلہ دیش کے

مجموعی طور پر 45 شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بنگلہ دیش کے ایک نوجوان کے

قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس دوران بی ایس ایف کا ایک جوان

بنگلہ دیش میں داخل ہوا اور کھیتوں میں کام میں مصروف میٹرک کے طالبعلم کو

گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بھارتی رویہ ناقابل فہم، مستقل سے متعلق بھی کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی، ڈائریکٹر آپریشنز بی جی بی

——————————————————————-
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع ٹھاکرگاون میں

19 اپریل کو 16 سالہ شیمون رائے کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کے بارڈر

گارڈ (بی جی بی) کے ڈائریکٹر آپریشنز لیفٹننٹ کرنل فیض الرحمن نے سرحد پر

ہلاکتوں کو انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘عملی اور

ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ہمارے اعلی افسران نے ان ہلاکتوں کیخلاف کئی

احتجاجی خطوط بھیجے ہیں۔ بدقسمتی سے سرحد پر ہلاکتیں ہورہی ہیں اور ہم

یقین بھی نہیں دلاسکتے ہیں کہ مستقبل میں دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
——————————————————————–

واضح رہے 4 ہزار 96 کلومیٹر طویل سرحد میں مویشیوں کی سمگلنگ اور بنگلہ

دیش سے بھارت میں شہریوں کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کیلئے بھارتی

فورسز کو موقع پر فائرنگ کرنے کا حکم ہے۔

بھارتی بارڈر فورس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply