بھارتی ایتھلیٹ پراتک وتھل موہیت دنیا کا پست قامت باڈی بلڈر قرار

بھارتی ایتھلیٹ پراتک وتھل موہیت دنیا کا پست قامت باڈی بلڈر قرار

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این دلچسپ و عجیب نیوز) بھارتی ایتھلیٹ پراتک وتھل

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ جو ریکارڈ کا اندراج کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی

کتاب ہے، نے بھارتی ایتھلیٹ پراتک وتھل موہیت جس کا قد 3 فٹ 4 انچ ہے، کو

باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے باڈی بلڈرز میں دنیا کا انتہائی پستہ

قامت باڈی بلڈر قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ

کی ٹیم کو جب اس بارے میں معلومات ملیں تو انہوں نے 25 سالہ پراتک وتھل

موہیت سےرابطہ کیا- گنیزورلڈ بک کی ٹیم جب مذکورہ باڈی بلڈ کے گھر پہنچی تو

انہیں دیکھ کر حیران رہ گئی- جب بھارتی ایتھلیٹ سے بات چیت کی تو پراتک

وتھل موہیت نے بتایا کہ اس نے 2012ء میں باڈی بلڈنگ شروع کی اور 2016ء

میں ایک مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

پراتک وتھل موہیت کا مزید کہنا تھا کہ اس کا خاندان اس سے ناصرف بہت خوش

ہے بلکہ اس پر فخربھی کرتا ہے، بھارتی ایتھلیٹ کا یہ بھی کہنا تھا اس کے دوست

بھی اس کی کافی مدد کرتے ہیں۔ گنیز ورلڈ بک کی ٹیم کے مطابق پراتک وتھل

موہیت کے بازو اور ٹانگیں پیدائشی طور پر غیر معمولی چھوٹے ہیں، بعدازاں اس

میں جسم کے بڑھنے والے ہارمونز ”جوفزم کی کمی کی بیماری“ کی تشخیص

ہوئی۔ اس ضمن میں پراتک وتھل موہیت نے بتایا کہ اس کے ایک ساتھی نے

مشورہ دیا کہ وہ اس ضمن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کرے کہ وہ دنیا کا

پستہ قامت ترین باڈی بلڈر ہے، پراتک وتھل موہیت نے مزید کہا اسے اپنے دوست

کی بات پسند آ گئی اور اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈبک انتظامیہ سے رابطہ کیا اور

انہیں اپنے یہاں آنے اور دنیا کا پستہ قامت باڈی بلڈر قرار دے کر اپنی بُک میں

شامل کرنے کو کہا-

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

گنیزورلڈ ریکارڈ بک انتظامیہ نے اپنی ایک ٹیم بھیج دی جس نے پراتک وتھل

موہیت سے مل کر اسے ویسا ہی پایا، جس طرح اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بک

انتظامیہ کو بتایا تھا، اور بعد ازاں بھارتی ایتھلیٹ پراتک وتھل موہیت کو دنیا کا

پست قامت باڈی بلڈر امیدوار قرار دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈبک میں شامل کر لیا،

پراتک وتھل موہیت کے مطابق تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کی انتظامیہ نے کرونا

وبا کے باعث کافی تاخیر سے اس کی تصدیق کی اور یوں دنیا کے سب سے

چھوٹے باڈی بلڈر کا ریکارڈ بھارتی ایتھلیٹ نے اپنے نام کر لیا۔

بھارتی ایتھلیٹ پراتک وتھل ، بھارتی ایتھلیٹ پراتک وتھل ، بھارتی ایتھلیٹ پراتک وتھل

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply