بھارتی آرمی کمپائونڈ بھی ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی کمپاونڈ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج ہونے پر بھارتی

آگ بگولہ ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں کے رہائشی کمپاونڈ پر پاکستان زندہ باد اور فری کشمیر کے نعرے

تحریر کردیئے گئے۔ درو دیوار پر درج نعروں نے بھارتی حکام اور عوام کو آگ بگولہ کر دیا۔ ڈپٹی

کمشنر نے کہاہے کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے تحریر کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر

لیا گیا ہے ۔دوسری جانب کرناٹک کا رہائشی بھارتی شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرنے لگا۔

بھارتی پولیس نے شہری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شہری

ذہنی معذور لگتا ہے کیونکہ گرفتار ی کے بعد بھی شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتا رہا ۔یاد

رہے اس سے قبل بھارتی لڑکی نے ایک جلسے کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا ۔رپورٹس

کے مطابق ہندوانتہا پسند تنظیم رام سینا نے سماجی کارکن امولیا لیونا کے سرکی 10لاکھ روپے قیمت

مقرر کردی ہے۔ امولیا نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔اب انتہا پسندوں نے پولیس کو دھمکی دی

ہے کہ اگر امولیا کو رہاکیا گیا تو ان کو قتل کردیا جائے گا اور قاتل کو 10لاکھ انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے سماجی کارکن امولیا نے بھارتی شہر بنگلور میں شہریت کے ترمیمی بل کیخلاف احتجاج

کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر انہیں گرفتارکرکے غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا

تھا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: