309

بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے،ترجمان پاک فوج

Spread the love

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے

کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے، بیان کا

مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کا

پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل

آصف غفور نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حالات قابو میں

رکھنے میں ناکام ہو چکی، آزاد کشمیر سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،

بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر سے خطہ کے امن کو شدید نقصان ہو گا۔ میجر

جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی کمانڈرز مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت

گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی بھارتی

فالز فلیگ آپریشن کا پلان ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا

جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

Leave a Reply