بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ فحش فلمیں بنانے پر گرفتار

بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ فحش فلمیں بنانے پر گرفتار

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ

بھارتی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب

سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ممبئی

پولیس کے کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے اداکارہ کو ممبئی کے پوش علاقے

سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ پر فحش فلمیں بنانے اور اپ لوڈ

کرنے کا الزام ہے۔ رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ

اداکارہ نے 87 فحش ویڈیوز بنا کر ایک پورٹل پر ڈالی ہیں جہاں انہیں دیکھنے کا

معاوضہ دینا پڑتا ہے۔ اداکارہ کے علاوہ دیگر5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں

عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق یہ فحش فلمیں بنانے والا ایک گروہ

ہے جو 3 افراد کی جانب سے فحش فلموں میں کام کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی

درخواست دینے کے بعد بے نقاب ہوا۔

ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارینس شوٹنگ کے دوران زخمی

ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارینس نیٹ فلکس کی فلم ‘ ڈونٹ لک اپ ‘ کی شوٹنگ کے

دوران زخمی ہو گئیں جس کے بعد شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ جنوب مشرقی میساچوسٹس میں شوٹنگ کے دوران پیش

آیا۔ اینٹرپرائز بلڈنگ کا شیشہ شوٹنگ کے دوران جان بوجھ کر توڑا گیا تھا اور

شیشہ اداکارہ جنیفر لارینس کی آنکھ کے قریب آکر لگا۔ رپورٹس کے مطابق جیسے

ہی حادثہ پیش آیا تو اداکارہ جنیفر زمین پر جا گریں جس کے بعد کریو ممبرز اور

کو سٹار نے فوراََ ان کی مدد کی، اداکارہ جنیفر لارینس خیریت سے ہیں اور کچھ

روز آرام کے بعد ان کی شوٹنگ میں واپسی کا امکان ہے۔

=–=مزید ایسی ہی خبریں پڑھنے کیلئے وزٹ کریں=–= (جتن نیوز)
=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ

Leave a Reply