بھارت،23کروڑزائرین کا پانی میں ڈبکی لگانے کا نیا ریکارڈ

Spread the love

نئی دہلی(جےٹی این آن لائن) بھارت میں سات ہفتوں تک جاری
رہنے والا کمبھ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے بتایا اس مذہبی اجتماع کے
دوران 23کروڑ سے زائدہندو زائرین نے دریا کے مقدس پانی میں
ڈبکی لگائی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ہندو عقیدے کے مطابق دریائے گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر نہانے
سے تمام گناہ دھل جاتے ہیں۔ سات ہفتوں تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران پانچ مرتبہ پانی میں ڈبکی لگانے کی مذہبی رسم پوری کی جاتی ہے۔
کمبھ کو دنیا میں سب سے بڑا مذہبی اجتماع کہا جاتا ہے۔

Leave a Reply