263

بھارت، ہزاروں بے روزگار افراد کا نئی دہلی کی سڑکوں پرمارچ

Spread the love

بھارت میں ہزاروں بے روزگار افراد نے نئی دلی کی سڑکوں پرمارچ کیا جس میں انہوں نے مودی حکومت سے بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے 2014 میں حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بڑھتے ہوئے معاشی مسائل کے پیش نظر ملازمتوں میں سات فیصد سالانہ اضافہ کرنے کے دعوے پر برہمی کااظہارکیا ۔ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حکومت ان اعدادوشمار کوچھپا رہی ہے کہ گزشتہ پینتالیس برس میں ملک میں بے روزگاری کی شرح سب سے بلند ہوچکی ہے یہ شرح اس وقت چھ اعشاریہ ایک پرپہنچ چکی ہے۔حکومت کاکہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار درست نہیں ہیں اور اس حوالے سے سرکاری اعدادوشمار کا اعلان مارچ میں کیاجائے گا ۔

Leave a Reply