0

بھارت، چینئی ائیر پورٹ پرمسافر کے بیگ سے چیتا برآمد

Spread the love

بھارت میں چنئی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی سکیورٹی عملے نے اس کے ہینڈ بیگ سے مشکوک آوزیں آنے پر تلاشی لی تو اس میں سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ آفیسرز کی آنکھیں بھی حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ یہ آدمی تھائی ایئرویز کی پرواز کے ذریعے بنکاک سے چنئی پہنچا تھا۔ جب تلاشی لی گئی تو ہینڈبیگ سے چیتے کا زندہ بچہ برآمد ہو گیا جسے وہ بنکاک سے سمگل کرکے بھارت لا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والے چیتے کے بچے کی عمر ایک ماہ کے لگ بھگ تھی اور اس کا وزن 1 کلو گرام تھا۔ ملزم نے اسے پلاسٹک کی ایک باسکٹ میں چھپا کر ہینڈ بیگ میں ڈال رکھا تھا۔ ملزم کو بعدازاں یہ کیس وائلڈلائف کرائم بیورو کو ریفر کر دیا گیا ۔
چیتا برآمد

Leave a Reply