بھارت، نیوی اہلکار کی اہلیہ نے بدلہ چکا دیا

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

نریندر مودی کے دیس میں بھارتی نیوی اہلکار کی اہلیہ نے روزانہ نشے میں دھت

ہوکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے اپنے شوہر کو ہتھوڑے سے مار مارکر قتل

کردیا، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گوا میں بھارتی بحریہ

کے اہلکار کوشلیندرا سنگھ کو اس کی اہلیہ نے سر پر ہتھوڑا مار مار کر جان سے

ہی ماردیا۔ کوشلیندرا سنگھ روزانہ نشے میں دھت ہو کربیوی کو بے دردی سے

مارتا پیٹتا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوشلیندرا سنگھ کے جسم پر بارہ سے چودہ

گہری چوٹیں آئی ہیں۔ بھارتی بحریہ کا اہلکار آئی این ایچ ایس ہنسا بیس میں تعینات

تھا۔

Leave a Reply