بھارت،پاکستانی ہائی کمیشن پر انتہاپسند ہندوں کا دھاوا،عملہ سے بد زبانی

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہرہندو انتہائ پسندہندئوں نے مظاہرے کی آڑ میں کمیشن کے گیٹ پر دھاوا بول کر زبردستی اندر گھسنے کی کوشش پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفترخارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے بھارت میں موجود پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے،

پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز بھی آرہی ہیں جبکہ پاکستانی سفارتی عملے سے متعلق نا مناسب زبان کا استعمال کیا گیا ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارت میں سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج کیا اور بھارت میں اپنے ہائی کمیشن کی ناقص سیکیورٹی پرتشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ بھارت سیکیورٹی کی ناکامی کے واقعے کی تحقیقات کرے اور بھارتی حکومت واقعات کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

Leave a Reply