334

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، بھارت میں قبر سے زندہ بچی برآمد

Spread the love

نئی دہلی (جتن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت،قبر،زندہ بچی

بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے کہ بھارتی شمالی ریاست

اْترپردیش کے ضلع بریلی کے ایک گاؤں میں ایک کچی قبر سے نومولود زندہ

بچی برآمد ہوئی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیا پردیش میں سرعام رفع حاجت پر 2 ’دلت‘
بچوں کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا

مقامی پولیس کے مطابق ایک شخص اپنی نومولود بیٹی (جو کہ پیدائش کے فوراً

بعد انتقال کرگئی تھی) کے لیے قبر کھود رہا تھا کہ 3 فٹ کی گہرائی پر اس کا

بیلچہ ایک مٹی کے برتن سے ٹکرایا۔ اس شخص نے جب برتن کو ہٹاناچاہا تو اس

میں ایک نومولود بچی موجود تھی جس کی سانسیں بھی بحال تھیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں نفرت پر مبنی جرائم عروج پر، ایمنسٹی انٹرنیشنل

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے نومولود بچی کو نکالا اور پولیس کو مطلع کر

دیا جنہوں نے موقع پر آکر نومولود کو اپنی تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل

کر دیا جس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے-

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور

بچی کے والدین کو ڈھونڈا جارہا ہے۔ تاہم پولیس نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا

جا رہا ہے کہ نومولود بچی کو اس کے والدین کی رضامندی سے دفن کیا گیا تھا۔

یاد رہے بھارت میں اس طرح کے انسانیت سوز واقعات مودی سرکار کے

دوسری مرتبہ اقتدار آنے سے زیادہ رونما ہونا شروع ہو گئے ہیں، انتہا پسندی

وہاں روز بروز بڑھتی ہی جا رہی ہے، اسکی کئی ایک وجوہات ہیں جن کے

حوالے سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آئے روز رپورٹس جاری کرتی رہتی

ہیں- حال ہی میں ایک ایسی ہوش ربا رپورٹ “ایمینسٹی انٹرنیشنل” نے

جاری کی ہے-

بھارت،قبر،زندہ بچی

Leave a Reply