بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز کی چوتھی فتح، ٹیبل پر سرفہرست

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سڈنی(جتن آن لائن سپورٹس مانیٹرنگ ڈیسک ) بگ بیش لیگ

آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز نے سڈنی تھنڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میلبورن سٹارز کی ٹیم نے اس کامیابی کیساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی- نک لارکن کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ (مزید پڑھیں)

تفصیلات کے مطابق میلبورن سٹارز کی ٹیم نے 143 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے- ایلکس روز نے 40 رنز بنائے، حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میلبورن سٹارز نے نک لارکن اور مارکس سٹونس کی نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نک لارکن 65 اور مارکس سٹونس نے 58 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈینئل سیمز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نک لارکن کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا-

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ کے تازہ سیزن کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی کررہے عثمان شنواری نے میلبورن اسٹارز کیخلاف اپنے اسپیل کی پہلی گیند کرائی جو انتہائی تیزرفتار قرار پائی۔عثمان شنواری نے یہ گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کرائی ،سوشل میڈیا پر ان کی اس برق رفتار بولنگ کے خوب چرچے ہوئے۔

بگ بیش لیگ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply