بگ بیش لیگ کا فائنل آج،میلبورن رینی گیڈزاورمیلبورن سٹارزآمنے سامنے

Spread the love

میلبورن(جے ٹی این آن لائن) میلبورن رینی گیڈز اور میلبورن سٹارز کے درمیان بگ بیش لیگ کا فائنل آج اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔

میلبورن سٹارز نے ہوبارٹ ہریکنز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر بگ بیش لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

میلبورن رینی گیڈز نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سڈنی سکسرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا

آج دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ میلبورن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

میلبورن سٹارز کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل کا کہنا ہے بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں، ٹیم ٹائٹل کے حصول کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دے گی۔

یاد رہے فائنل میں جو بھی ٹیم حریف پر بھاری ہوئی اور اسے شکست دی تو وہ پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ٹیم بنے گی.

Leave a Reply