Haider Ali

بگ بیش اور کاؤنٹی ٹیموں کے حیدر علی سے رابطے شروع کردئیے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حیدر علی بگ بیش

سڈنی (جے ٹی این آن لائن نیوز)آسٹریلیا کی معروف ترین ڈومیسٹک لیگ بگ بیش

اور انگلش کاؤنٹی ٹیمیں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین حیدرعلی کو

سائن کرنے کی کوششوں میں لگ گئے ۔ذرائع کے مطابق 2 بگ بیش ٹیموں نے

جارح مزاج بیٹسمین حیدر علی کو سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے تاہم دورہ

نیوزی لینڈ کی وجہ سے حیدر علی نے اس سال بگ بیش سے معذرت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک انگلش کاؤنٹی ٹیم بھی حیدر علی کی مینجمنٹ سے رابطے

میں ہے اور امکان ہے کہ نوجوان کرکٹر اگلے سیزن میں کاؤنٹی کھیل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو

کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری داغ کر دنیائے کرکٹ

کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا لی تھی۔اْس وقت سابق انگلش کپتان مائیکل وان

اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر ٹام موڈی بھی حیدر علی کے کھیل سے کافی متاثر

ہوئے۔ مائیکل وان نے لکھا تھا کہ لگتا ہے پاکستان کو اچھا کھلاڑی مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف سے بھی بگ بیش ٹیمیں رابطے میں ہے تاہم ان کی

شرکت بھی قومی ٹیم میں شمولیت سے مشروط ہے۔

حیدر علی بگ بیش

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply