Aiman khan and Minal Khan1

بڑی بہن کون ایمن یا منال، ہانیہ عامر کو کہا کس نے اپنی فوٹو کاپی–؟

Spread the love

کراچی، اسلام آباد، لاس اینجلس (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) بڑی بہن کون

معروف اداکار ہ بہنیں ایمن خان اور منال خان میں بڑی کون-؟ منال خان نے بتا دیا۔

حال ہی میں منال خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ دونوں بہنیں جڑواں

ضرور ہیں مگر ان کی عمروں میں چند منٹوں کا فرق بھی ہے۔ انسٹا گرام پر وائرل

انٹرویو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے منال خان خود سے اور اپنی بڑی بہن ایمن خان

سے متعلق بتا رہی ہیں اِن دونوں بہنوں کی عمروں میں 28 منٹ کا فرق ہے۔ منال

خان نے مزید کہا دنیا میں ایمن پہلے آئیں اور وہ 28 منٹ تاخیر سے آئی کیونکہ

شاید وہ بہت ڈھیٹ بچی تھیں۔

==-== دنانیر نے ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دیدیا

Hania Amir

پانچ سیکنڈ کی مختصر ویڈیو سے شہرت پانے والی پاوری گرل دنانیر مبین نے

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دیدیا۔ سوشل

میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے والی دنانیر مبین نے حال ہی

میں اپنی انسٹا سٹوری میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اپنی دلکش سیلفی شیئر کی۔

مذکورہ سیلفی میں ہانیہ عامر نے گلابی اور پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے

جبکہ پاوری گرل پیلے رنگ کے پھولدار لباس میں ملبوس ہیں۔ دنانیر مبین نے اپنی

انسٹا سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ آخرکار! میری اپنی فوٹو کاپی ہانیہ عامر سے

ملاقات ہوگئی لیکن وہ مجھ سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی

نعمت ہے جب آپ کی ملاقات ایسے لوگوں سے ہوتی ہے جو ناصرف ظاہری بلکہ

اندرونی طور پر بھی خوبصورت ہوں۔ پاوری گرل نے لکھا کہ ہانیہ عامر کا شمار

انہی خوبصورت لوگوں میں ہوتا ہے۔

==-== بیلا حدید گرنے سے بچانے والے مددگار کو تلاش کرنے لگیں

Bila Hadid
امریکی ماڈل بیلا حدید نے انکی مدد کرنیوالے شخص کی تلاش شروع کردی۔ بیلا

حدید نے انسٹاگرام سٹوریز پر اپنی ایک تقریب میں گرنے کی تصاویر شیئر کیں

جس میں ان کی مدد کو آگے آنیوالا شخص بھی موجود ہے۔ بیلا حدید مدد کیلئے

آگے بڑھنے والے فوٹوگرافر سے انتہائی متاثر دکھائی دیتی ہیں اور اس سے خود

مل کر اس کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔ بیلا حدید نے تصاویر کیساتھ لکھا کہ کیا

کوئی میرے لئے اس شخص کو ڈھونڈ سکتا ہے۔ خدا اس پر مہربان ہو۔ میں اس

سے مل کر اسکا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ضرورت کے وقت صرف اسی

شخص نے ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔ ماڈل کی جانب سے جو تصاویر شیئر کی گئیں ان

میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ گرنے کے بعد صرف ایک شخص ماڈل کی مدد کو

ہاتھ بڑھاتا ہے جبکہ وہاں موجود متعدد فوٹوگرافرز دیکھنے کے باوجود تصاویر

کھینچنے میں مصروف ہیں۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

بڑی بہن کون

Leave a Reply