بڑی اشیا کو سکیڑکر چھوٹی بنانے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تھری ڈی پرنٹر اب انتہائی باریک اشیا بھی تیار کرسکتے ہیں اور انہیں بنانے کے لیے ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی بھی تیار کرلی گئی ہے۔انتہائی باریک اشیا کی تیاری ایک مشکل عمل ہے لیکن بڑی اشیا بنانے کے بعد انہیں سکیڑ کر چھوٹا کرنا قدرے آسان ہوجاتا ہے اور یہ کام تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے ایک نئی تکنیک کی بدولت ممکن ہے جسے ’امپلوڑن فیبریکیشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس تدبیر سے باریک کھوکھلے موتیوں سے لے کر خردبینی زنجیریں تیار کی جاسکتی ہیں خواہ وہ پلاسٹک سے بنی ہوں یا دھاتوں سے بلکہ دیگر اسمارٹ مٹیریل سے بھی ان کی تیاری ممکن ہے۔نت نئی ٹیکنالوجی کے لیے مشہور امریکی ادارے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ایڈ بوئڈن اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا کہ تھری ڈی پرنٹنگ کے مروجہ اصولوں کو الٹا کرکے بڑی اشیا کو باریک اور چھوٹا بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے ایک درجہ بدرجہ پیچیدہ طریقہ اختیار کیا۔اس آئیڈیا کو جانچنے کے لیے ماہرین نے پیمپر میں مائع جذب کرنے والے ایک مادے ’پولی کرائیلیٹ‘ کے تانے بانے سے ایک مچان (اسکیلفلڈ) تیار کیا۔ اس کے اندر لیزر کے ذریعے سینٹی میٹر جسامت کی ساختیں کاڑھیں۔ اس کے بعد ان پر جب ایک قسم کا تیزاب ڈالا گیا تواصل سے ہزارویں حصے تک سکڑ گئیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply