بچے کی پیدائش پر 10 روزچھٹی

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن) بچے کی پیدائش پر سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے لیے 10 روز کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاد ابنِ مسیح کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بچے کی پیدائش پر پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے 10 روز کی چھٹی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیاہے 10 روز کی چھٹی بچے کی پیدائش سے قبل یا فوری بعد لی جاسکتی ہے۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے کہا تمام سینئر افسران اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کو فوری چھٹی دینے کے پابند ہوں گے۔

Leave a Reply