0

بچے پیدا کرنے پرمکان وانعام

Spread the love

اٹلی کی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کےلئے آبادی بڑھانے کا منفرد پروگرام شروع کیا جس کے تحت بچہ پیدا ہونے پر والدین کو دس ہزار ڈالر کی مالیت کا گھر اور ایک ہزار ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں آبادی بہت کم ہے یہی وجہ ہے وہاں کی حکومت نے ماضی میں بھی بچوں کی پیدائش پر والدین کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔حکومت نے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہونےوا لے لوکانا میں آبادکاری کا منصوبہ بنایا جس کے تحت شہریوں کو پیش کش کی گئی اگر وہ مذکورہ علاقے میں منتقل ہوں تو انہیں سرکار کی طرف سے 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی 13 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا جائے گا۔حکام نے اعلان کیا لوکانا میں ہر بچے کی پیدائش پر والدین کو ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی سوا لاکھ روپے کی نقد رقم بطور انعام فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply