0

بچوں کے ہوم ورک پر پابندی لگانی چاہیے؟ نعیم الحق

Spread the love

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بچوں کے ہوم ورک پر پابندی لگانے کا سوال اٹھا کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ۔گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھایا کیا سکول کے بچوں کے ہوم ورک پر پابندی لگانی چاہیے ؟نعیم الحق نے مزید لکھا سکول میں 6 سے 8 گھنٹے گزارتے ہیں اور اس کے بعد 1 سے 2 گھنٹے ہوم ورک کو دیتے ہیں۔ ہوم ورک کرنے کے بعد بچوں کے پاس غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے وقت نہیں بچتاجبکہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔ بچوں کی تعلیم اور تربیت ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔ نعیم الحق نعیم الحق نے اس معاملے پر والدین اور اساتذہ سے بھی رائے مانگی ہے۔

Leave a Reply