بچوں کے لئے بلٹ پروف سکول بیگ تیار

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ایک کمپنی نے سکول جانے والے بچوں

کے لئے بلٹ پروف بیگ تیار کیا ہے جو فائرنگ کے مواقع پر ان کی جان بچانے

میں مددگار ثابت ہوگا۔امریکا میں روز بروز گن کلچر کی تباہ کاریاں دیکھنے کو

ملتی ہیں اور یہ سلسلہ کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا دوسری جانب

حکومت بھی اسلحہ ساز ی سے متعلق قوانین میں ترمیم کے لئے کوئی قدم نہیں

اٹھا رہی۔ حال ہی میں ایک امریکی کمپنی نے سکول جانے والے بچوں کے لئے

بلٹ پروف بیگ تیار کیا ہے جو فائرنگ کے مواقع پر انکی جان بچانے میں مددگار

ثابت ہو سکتا ہے۔ اس بیگ کی قیمت 120سے 210 ڈالر تک رکھی گئی ہے۔ یہ

بیگ معمولی پستول کی گولی روک سکتے ہیں مگر آٹومیٹک گن کی گولی سے

محفوظ نہیں رکھ سکتے ۔

Leave a Reply