بچوں کی پاکستان منتقلی، وینا کے سابق شوہر اسد کی درخواست حقائق کے منافی قرار

Spread the love

بچوں کی پاکستان منتقلی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزارت خارجہ نے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی بچوں

کی دبئی سے پاکستان متنقلی کے خلاف درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ اسلام آباد

ہائیکورٹ میں اداکارہ ویناملک کے سابق شوہر اسدخٹک کی بچوں کی پاکستان منتقلی کیخلاف

درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وزارت خارجہ نے اپنا جواب جمع کرایا۔ وینا ملک کے سابق

شوہر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ دبئی کی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو

پاکستان منتقل کیا، وینانے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کوپاکستان منتقل کیا،

میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق

کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ ڈی جی وزارت خارجہ کی جانب

سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہیکہ اسد خٹک نے حقائق چھپاتے ہوئے متنازع مواد کے ساتھ

درخواست دائر کی، ویناملک نینادراکی نائیکوپ کی کاپی دبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کوفراہم کی

اور راولپنڈی کی عدالت سیجاری بچوں کی گارڈین شپ کاسرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جب کہ پاکستانی

قوانین کے مطابق بچوں کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جمع

کرانے پرایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اپریل تک

ملتوی کردی اور وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسد خٹک کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔

بچوں کی پاکستان منتقلی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply