لوئر دیر میں 12 تا 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن جاری، محکمہ صحت 0

12سال سے زائدعمرکے بچوں کوسائنو ویک ،سائنو فارم لگانے کی منظوری

Spread the love

بچوں کوسائنو ویک

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول ( این سی او سی) نے ملک گیر جاری

کورونا ویکسی نیشن مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے 12سال سے زائدعمرکے بچوں کوفائزر کے

بعدسائنو ویک ،سائنو فارم لگانے کی منظوری بھی دیدی، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع

ہوگی، منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، شہری دوسری ڈوز ضرور لگوائیں، قوت

مدافعت میں اضافے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے۔جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

ہوا ، جس میں ملک بھرمیں جاری ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے بتایا

9نومبر کو 17 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی، 9نومبرکی ویکسی نیشن ملکی تاریخ کی بلندترین

شرح ہے۔50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسی نیشن بڑی کامیابی ہے، کے پی کے نصف آبادی کی

ویکسی نیشن کرنیوالا دوسرا صوبہ ہے، این سی او سی نے گھر گھر جاری کورونا ویکسی نیشن مہم

کی تعریف کرتے ہوئے کہا کامیابی کیلئے ٹیمزکاکردارقابل ستائش ہے۔اجلاس میں این سی او سی کو

بذریعہ بارڈر آنیوالوں کیلئے پروٹوکول، ویکسی نیشن پر بریفنگ دی گئی ، جس پر این سی او سی نے

ویکسین کی دوسری ڈوز کی شرح بڑھانے کیلئے اقدامات کو ناگزیرقراردیا۔دوسری طرف گذشتہ

چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 9افراد چل بسے ، 637نئے کیسز رپورٹ

ہوئے ، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار 751، جبکہ مجموعی اموات

28 ہزار 575 ہوگئیں، ملک بھر میں کورونا کے 12 لاکھ 26 ہزار 906 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بچوں کوسائنو ویک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply