بپی لہری کورونا وائرس

بھارتی گلوکار بپی لہری بھی کورونا وائرس میں مبتلا

Spread the love

بپی لہری کورونا وائرس

ممبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بپی لہری بھی عالمی وبا کورونا وائرس

کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی لہری کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ گلوکار کا

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اْنہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

بپی لہری کے ترجمان نے بتایا کہ گلوکار کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد

اْن کا ٹیسٹ کیا گیا اور بدقسمتی سے نتائج مثبت آئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بپی لہری کی طبیعت

بگڑنے پر اْنہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اْن کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

اْنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں جو کوئی بپی لہری کے ساتھ رابطے میں تھا وہ

لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرے۔واضح رہے کہ اس سے

قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عامر خان، رنیبر کپور،

فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر

شامل ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply