بوم بوم کی گیم چینجر میں عائد الزامات کا معاملہ خدا پر چھوڑتا ہوں، جاوید میانداد

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ) بوم بوم شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجزمیں لیجنڈ

کھلاڑیوں پر الزمات پر جاوید میاںداد بھی میدان میں آ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق جاوید میاںداد کا کہنا ہے کتابوں میں ہمیشہ مصالحہ شامل کیا جاتا ہے۔ شاہد

آفریدی نے جو لکھنا تھا لکھ دیا۔ یہ سارے الزامات کا معاملہ میں خدا پر چھوڑتا

ہوں کیا ایسا ممکن ہے ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کھلانے سے قبل نیٹ پریکٹس نہ

کروائی جائے۔ میں سب کو نیٹ پریکٹس کرواتا تھا اور اس کے گواہ صلاح الدین

صلو بھی ہیں۔ مجھے اللہ تعالی نے بہت عزت دی۔ اللہ تعالی کا بھی ایک انتظام ہے

کہ اگر کوئی برا آدمی ہے تو اس کو بری عزت ملتی ہے اور اگر وہ اچھا ہے تو

اس کو اچھی عزت ملتی ہے۔ آج پوری دنیا میں لوگ میری عزت کرتے ہیں۔ لوگ

مجھے عزت اس لیے دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں میں نے پاکستان کی خدمت

کی۔ میں پاکستان ٹیم کا کوچ تھا ہر آدمی میری مثال دے سکتا ہے۔ میں نے ساری

زندگی اللہ کو ذہن میں رکھ کر کام کیا،ایسے الزامات سے فرق نہیں پڑتا،یہ سارا

حساب کتاب قیامت کے دن ہو گا اس دن ہر شخص کو پتہ لگے گا۔

Leave a Reply