0

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کے گوگل پر سوالات کے دلچسپ جوابات

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن) بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے کہا ہے ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10سال ، چند ہی لوگ جانتے ہیں ہماری شادی ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا جانتی ہے بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ ہوئی
تاہم ابھی تک ان سے شادی سے متعلق سوالات پوچھے جارہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے گوگل پر ان سے سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے، اس دوران ان کے ساتھ ہولی وڈ اداکارہ ریبل ولسن اور ایڈم ڈیوائن بھی موجود تھے۔

اس ٹاسک کے دوران پریانکا چوپڑا سے نہایت عجیب اور دلچسپ سوالات پوچھے گئے، جن میں سے ایک یہ تھا کیا وہ عمر میں نک جونس سے بڑی ہیں؟۔

گوگل پر پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں پریانکا نے بتایا ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10سال۔ اس جواب پر پریانکا کو ان کے ساتھی اداکاروں نے خوب سراہا۔

ایک صارف نے گوگل پر پریانکا سے یہ بھی سوال کیا کیا ان کی نک جونس کے ساتھ شادی ہوئی ہے؟جس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا چند ہی لوگ جانتے ہیں ہماری شادی ہوچکی ہے۔

خیال رہے پریانکا اس بات کو کئی مرتبہ واضح کرچکی ہیں کہ ان کے شوہر نک جونس ان سے عمر میں کافی چھوٹے ہیں اور ان دونوں کے لیے عمر کا یہ فرق معنی نہیں رکھتا۔

Leave a Reply