بوریوالہ میں لیگی ایم این اے کے دفتر سے بم برآمد، علاقہ میں خوف وہراس

Spread the love

مسلم لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر سے شاپر میں رکھا گیا بم برآمد،شاپر میں بم کی اطلاع پر خوف ہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر میں نامعلوم شخص ایک شاپر میں بم رکھ کر فرار ہو گیا چند ہی منٹ بعد ایم این اے کے عملہ نے کرسی پر موجود مشکوک شاپر کو کھول کر دیکھا تو اس میں دیسی ساخت کا بنا ہوا بم جسکے ساتھ بال بیرنگ بھی نصب تھے اسے دیکھتے ہی شاپر کو فوری طور پر ڈیرہ کے سامنے خالی جگہ پر رکھ دیا گیا اور اسکی اطلاع بم ڈسپوزل سکواڈ،ریسکیو1122،فائر بریگیڈ اور پولیس کو کر دی گئی ،لیگی ایم این اے دفتر میں بم رکھنے کی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ریسکیو1122کا عملہ،اے ایس پی بورے والا آصف رضا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جبکہ فائر بر یگیڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیابم ڈسپوزل سکواڈ نے اس بم کو دیکھ کر اسے ناکارہ کیا اور میڈیا کو بتایا کسی اصلی بم کی شکل کا یہ نقلی بم بنایا گیا تھا جو دیکھنے میں بم ہی معلوم ہوتا تھا لیکن اس بارودی مواد موجودنہ تھا ایک لپ اسٹک کےساتھ شاپر میں بال بیرنگ بھر کر اسکے ساتھ باندھے ہوئے تھے جو صرف خوف و ہراس پھیلانے کےلئے تیا ر کیا گیا تھا اس موقع پر لیگی ایم این اے چوہدری احمد آرائیں بھی پہنچ گئے اور انہوں نے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے شاپر رکھ کر جانےوالے نامعلوم شخص کی فوٹیج اور تصاویر حاصل کر کے اے ایس پی بورے والاکے حوالے کر دیں۔

Leave a Reply