بنگلہ دیش کا افغان عوام کیلئے انسانی امداد کا اعلان

Spread the love

بنگلہ دیش کا افغان عوام

ڈھاکہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) بنگلہ دیش خوراک اورادویات کی صورت میں افغان عوام کو

انسانی امداد کے پیکجز فراہم کر تے ہو ئے معاونت کر ے گا۔بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے

ترجمان محمد محسن رضا نے پیر کے روز کہا کہ اس کا اعلان سیکرٹری خارجہ مسعود بن مومن نے

19 دسمبر کو پاکستان میں منعقدہ افغانستان پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے

خارجہ کونسل کے 17 ویں غیرمعمولی اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ نے

افغان عوام کے بڑے حصے میں خوراک، پناہ گاہ اور سماجی خدمات کی شدید قلت سے پیدا ہونے

والے معاشی اور انسانی بحران پر گہری تشویش ظاہر کی جو موسم سرما میں مزید خراب ہوسکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کی جامع سماجی و اقتصادی ترقی بلاروک ٹوک جاری رہے گی

تاکہ معاشرے کے تمام طبقات ملک کی تعمیرنو کے عمل میں مو ثر کردار ادا کرسکیں اور علاقائی ہم

آہنگی برقرار رہے۔سیکرٹری خارجہ مومن نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش ، افغانستان کے ترقیاتی عمل

میں حصہ دار بن سکتا ہے کیونکہ بنگلہ دیش خطے کے لیے مشترکہ خوشحالی وژن کے تحت

علاقائی تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے رہنماں پر زور دیا کہ افغان عوام کی حمایت کی خاطر

اسلامی تعاون تنظیم کے اندر اور باہر تعاون کے عمل کو تیز کیا جا ئے۔

بنگلہ دیش کا افغان عوام

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: