بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو7وکٹ سے شکست دے دی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹاؤنٹن(جےٹی این آن لائن سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 322 رنز کا ہدف دیا تھا۔میچ میں بنگلا

دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس

کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس

نے کیا، تاہم کرس گیل صرف 6 کے مجموعی اسکور پر0پر آؤٹ ہوگئے،اس کے

بعد آنے والے شائی ہوپ نے اوپنر ایون لیوس کے ساتھ مل کر 122 رنز کی

شراکت قائم کی جس کے بعد ایون لیوس 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی

جانب سے شمرون ہیٹمیر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 26 گیندوں

پر 50 رنز بنائے اور آؤٹ ہوئے، آندرے رسل بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس

لوٹے۔ جیسن ہولڈر نے بھی جارحانہ اننگز کھیلی اور 15 گیندوں پر 33 رنز بنائے

تاہم 282 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی آوٹ ہو گئے۔اوپنرشائی ہوپ نے

زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز کی اننگز کھیلی لیکن بدقسمتی سے وہ

اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50

اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بناسکی۔بنگلہ دیش کی جانب سے

اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا، تاہم سومیا سرکاجلد آوٹ ہو

گئے، اور 29 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ تمیم اقبال کا ساتھ

دینے کے لئے شکیب الحسن آئے، اور دونوں نے اننگز کو آگے بڑھایا تاہم تمیم

اقبال بھی 48 رنز بنا آوٹ ہو گئے،مشفیق بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرپائے اور

صرف 1 رن بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد شکیب الحسن کا ساتھ دینے لٹن داس

آئے اور دونوں نے مل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔شکیب الحسن نے

شاندار سینچریبنائی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 124 رنز

کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جب کہ لٹن داس نے 94 رنز کی ناقابل شکست

اننگز کھیلی ۔ شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply